ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف بی جے پی کا مظاہرہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف بی جے پی کا مظاہرہ

Thu, 25 Aug 2016 11:30:44    S.O. News Service

منڈیا، 24اگست(ایس او نیوز)بی جے پی جو مخالف ہند نعرے بازی پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے ،نے منڈیا میں مظاہرہ کیا ۔بی جے پی ضلع یونٹ کے بعض ارکان نے بنگلورو۔میسورو قومی شاہراہ کو کچھ منٹوں کیلئے بند کردیا اور ان افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جنہوں نے حال ہی میں بنگلورو میں کشمیر کے موضوع پرمنعقدہ تقریب میں مخالف ہند نعرے لگائے تھے ۔انہوں نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف درج کردہ معاملہ کو این آئی اے کے حوالے کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔احتجاجیوں نے ایسی مخالف ملک تقریب کا سلسلہ منعقد کرنے اور اے بی وی پی کے خلاف معاملہ درج کرنے ریاستی حکومت و ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف نعرے لگائے ۔انہوں نے اے بی وی پی کے ارکان کے خلاف پولیس کی کاروائی کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ ایسی تنظیموں پر فوری پابندی لگائی جانی چاہئے ۔بی جے پی کے کارکنوں نے ضلع منڈیا میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف احتجاج میں شدت پیداکرنے کا انتباہ دیا ۔ 


Share: